ابنا: ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورای اسلامی کے اسپیکر نے اتوار کی شام، پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے اسپیکر میرجان محمد خان جمالی سے تہران میں ملاقات میں دونوں ملکوں کی سرحدوں پر کچھ شر پسندوں کی تخریبی کاروائیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سیکورٹی اداروں کو ایران کے پانچ بارڈر سیکورٹی اہلکاروں کے اغوا کے معاملے کو سنجیدگی سے حل کرنا چاہئے۔ڈاکٹر علی لاریجانی نےایران اور پاکستان کے تاریخی تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں نے درمیان ہمیشہ سے دوستانہ تعلقات رہے ہیں اور یہ چیز دونوں ملکوں کے سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کے فروغ میں اہم عنصر ہے۔ اس ملاقات میں میرجان محمد خان جمالی نے یہ بیان کرتے ہوئے علاقے میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی اور شر پسندوں سے ان کے روابط، علاقے میں ناامنی کا سبب ہے، کہا کہ مسلسل گفتگو اور تعاون کے ذرئعے علاقے میں امن و استحکام کو مضبوط کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کے بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کی آزادی کے لئے پاکستانی حکام سنجیدگی سے کوششیں کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ باڈر سیکورٹی فورس کے پانچ جوانوں کو فروری کے اوائل میں ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے علاقے جکیگور سے اغواء کرلیا گیا تھا اور انہیں پاکستان منتقل کردیا گیا تھا۔ دہشتگرد گروہ جیش العدل نے اس اغواء کی ذمہ داری قبول کی تھی۔......./169
2 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 510686
ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورای اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ ایران - پاکستان سرحدی علاقے میں مسلح شر پسندوں کے تخریبی اقدامات سے دونوں ملکوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔